ہجوم رنج و غم میں کھو گئے ہم زمانے کے مقابل ہو گئے ہم
شب تاریک کی زد سے نکل کر سحر کی ظلمتوں میں کھو گئے ہم
چلو اپنوں نے بھی نظریں بدل لیں وطن میں بھی مسافر ہو گئے ہم
اسی غفلت نے باقیؔ مار ڈالا کہ جب تقدیر جاگی سو گئے ہم
باقی صدیقی
ایک اردو غزل از رشید حسرت
بہزاد لکھنوی کی ایک اردو غزل
روبینہ صدیق رانیؔ کی ایک اردو غزل