عید آئندہ تک رہے گا گلا ہو گئی عید تو گلے نہ ملا
ڈوبے لوہو میں دیکھتے سرخار حیف کوئی بھی آبلہ نہ چھلا
ابر جاتا رہا رہیں بوندیں اب تو ساقی مجھے شراب پلا
میر افسردہ دل چمن میں پھرا غنچۂ دل کہیں نہ اس کا کھلا
میر تقی میر
حسنین رافی کی ایک اردو غزل
نگار فاطمہ انصاری کی ایک اردو غزل
میر حسن کی ایک اردو غزل