درد کے بہانے سو پیار کے فسانے سو
قربتوں کا اک لمحہ ہجر کے زمانے سو
بھولتے تجھے کیسے یاد کے خزانے سو
کس طرح مداوا ہو زخم ہیں پرانے سو
دربدر بھٹکتا ہے جس کے ہیں ٹھکانے سو
زندگی جئے کیسے موت کے نشانے سو
یاس تیری آنکھوں میں خواب ہیں سہانے سو
یاس یاسمین
یاسمین یاس ۔ کراچی پاکستان ابم اے اردو اور ایم بی اے ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن - مجموعہ کلام مرے بے خبر ۲۰۰۵میں شائع ہوا تھا اور اس کا دوسرا ایڈیشن ۲۰۲۴میں اضافت کے ساتھ شائع ہوا شاعری کےلیئے پروفیسر آفاق صدیقی صاحب کی رہنمائی حاصل رہی
سہیل احمد صمیمؔ کی نعتیہ نظم
ایک اردو غزل از رشید حسرت
ایک اردو تحریر از محمد یوسف برکاتی
از پروفیسر اکرم ثاقب
وصال عباسی کی ایک اردو غزل