اصل نام تہنیت رباب اورقلمی نام رباب ملک ہے۔ پچھلے دس سالوں سے جاب اور تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد اور لاہور رہتی ہیں ۔ میانوالی یونیورسٹی ،فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور ایڈمن اسسٹنٹ اور دیگر اداروں میں بطور لیکچرار کام کیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس میں مکمل کیا 2021 میں لاہور گیریژن یونیورسٹی لاہور سے ایم فل اردو کیا۔ اب پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر نمل اسلام آباد ۔ ا2025 سے ایران (تہران ) مقیم ہیں ۔ ایران کی بہترین یونیورسٹی میں سیکنڈ پہ ایچ ڈی انٹرنیشنل ریلیشن میں فلی فنڈڈ سکالر شپ اعلی تعلیم حاصل کر رہی۔ علمی ادبی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ انٹر نیشنل ( ایران ،ترکی،نیپال،سعودی عرب ) اور نیشنل علمی و ادبی کانفرنسز میں شرکت کرتی ہیں۔ جس کی تعداد پندرہ کے قریب ہے۔ ایچ ای سی کے X اور y کیٹگری کے رسائل میں دس سے زائد ریسرچ آرٹیکلز پبلش ہو چکے ہیں۔ گذشتہ سال آکسفورڈ یونی ورسٹی کے تعاون سے ایم یو این میں "پاکستانی ایمبسڈر” کی حیثیت سے منتخب ہوئیں۔ انڈیا میں عالمی شعرا کی ڈائریکٹری مرتب کی گئی اس میں نام موجود ہے۔مختلف انعامات اور اسناد حاصل کی ہیں۔ تحریک نافذ اردو لاہور کی وائس پریذیڈنٹ ہیں ۔ادبستان علمی و ادبی تنظیم کی صدر ہیں۔ ہندوستان کے رسالے صدائے بسمل کی پاکستان کی طرف سے 4سال بیورو چیف رہی ۔ نیپال سے شائع ہونے والے رسالے قرطاس ادب کی بورڈ آف ریوو کی ممبر ہیں۔۔ "امجد اسلام امجد ایوارڈ سیالکوٹ بزم علم و ادب 2022″سے وصول کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف دے” بیسٹ پارٹیسپنٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔ آل رائٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن،پاکستان سے گولڈ میڈل 2024 حاصل کیا۔ اسکے بعد دوبارہ آل پاکستان ویلفیئر فاؤنڈیشن سے ایوارڈ وصول کیا۔ 2018 سے میڈیا سے بھی وابستہ ہیں اس طرح چینل 5 کی طرف تعریفی سند حاصل کی۔ جب کہ :بیسٹ رائٹر اور ریسرچر ایوارڈ 2026″ جرنلزم پروٹیکشن ایسوسیس ایشن کراچی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بھی تعریفی سرٹیفیکیٹس کی لسٹ ہے۔ پی ایچ ڈی اپنے سیشن کی ٹاپر ہیں۔ مختلف اخبارات میں کالم ، افسانے ، تبصرے ، رپورٹ لکھتی رہتی ہیں۔ چند کتابیں اشاعت کے مراحل میں ہیں ایک انگریزی سے اردو ترجمہ ہے ایران پر سفر نامہ لکھ رہی ہیں ر ایک دیوان کی تدوین بھی کی ہے۔ ترکی کی یونیورسٹی کے نصاب میں ایموشنل انٹیلیجنس کے ٹاپک ایک چیپٹر لکھا ہے۔اپنی ہمہ جہت شخصیت اور علمی و ادبی بصیرت کی وجہ سے علمی و ادبی حلقوں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ لٹریری سوسائٹی کی ابھرتی ہوئی رائٹر، کالم نگار، ٹرانسلیٹر اور نثری نظم کی شاعرہ ہیں۔