عجیب کرب میں گزری

محسن نقوی کی اردو غزل

عجیب کرب میں گزری گزری، جہاں جہاں گزری
اگرچہ چاہنے والوں کے درمیاں گزری

تمام عمر چراغِ امید جلاتے رہے​
تمام عمر امیدوں کے درمیاں گزری

گذر گئی جو تیرے ساتھ وہ یادگار رہی​
بنا تیرے جو گزری، وبالِ جاں گزری​

مجھے سکوں میّسر نہیں تو کیا غم ہے​
گُلوں کی عمر تو کانٹوں کے درمیاں گزری

عجیب چیز ہے یہ گردشِ حالات "محسن”​
کبھی زمِیں تو کبھی مثلِ آسماں گزری ​

محسن نقوی