اب یہ عالم ہے ! بات کرنے کو

زین محکم کی ایک اردو غزل

اب یہ عالم ہے ! بات کرنے کو
ہم خدا کو پکار اٹھتے ہیں

حکم آتے ہی تیری جانب سے
سر پھرے بے شمار اٹھتے ہیں

دل محلہ ہے سر فروشوں کا
ایک جائے ، ہزار اٹھتے ہیں

شام ہوتے ہی منتظر تیرے
راہ سے بے قرار اٹھتے ہیں

حق کو باطل پہ برتری دینے
خاک سے شہسوار اٹھتے ہیں

زین محکم

زین محکم

نام : زین محکم - مستقل پتہ ؛ سکیکھی حافظ آباد - عارضی پتہ : لاہور - طالب علم ہوں سپیریر یونیورسٹی میں کارڈیولوجی ڈپارٹمنٹ سے بیچلر کی تعلیم لے رہا ہوں