اب کے آیا ایسا چیت دل کی صورت چپ ہیں کھیت
پھیلا دریا کا دامن اوپر پانی نیچے ریت
راہوں کے سناٹے میں ڈوب گیا دل درد سمیت
اس موسم کا نام ہے کیا دل میں ساون منہ پر چیت
نام کو آنچ نہیں باقیؔ دل ہے یا ندی کی ریت
باقی صدیقی
حسنین رافی کی ایک اردو غزل
وصال عباسی کی ایک اردو غزل
روبینہ صدیق رانیؔ کی ایک اردو غزل
میر حسن کی ایک اردو غزل