آمد

سہیل احمد صمیمؔ کی نعتیہ نظم

خدا کی پاک سر زمین پر
تمام لوگ تھے مگن فضولیات میں
کوئی کسی فریب میں
کوئی کسی وبال کی لپیٹ میں
نظامِ زندگی کاکوئی حال ہی نہ تھا
خدا کو ماننے کا تو سوال ہی نہ تھا
مگر!!
خدا کے نام سے جڑا تھا جن کا نام، آگئے
ہراک نبی، ہراک رسول کے امام،آگئے
بلند سے بلند تر مقام جن کا،آگئے
عظیم سے عظیم تر کلام جن کا،آگئے
خدا کی عظمتیں بیان کیں
خدا کو لوگ جاننے لگے
خدا کو لوگ ماننے لگے
ستم زدہ قلوب کو قرار دے دیا حضورؐ نے
خدا قسم خدائی کو نکھار دے دیا حضورؐ نے

سہیل احمد صمیم

سہیل احمد صمیم

سہیل احمد صمیم (اردو اور ہندکو شاعر/ادیب)۔ تعلیمی قابلیت: بی بی اے آنرز (ایچ آر ایم)، ایل ایل بی اور ایم اے اردو گولڈ میڈلسٹ۔ شائع شدہ کتاب کا نام: اِلی النُور (نعتیہ شاعری)۔ زیرِ طبع کتب۔ 1. لایزال (دوسرا نعتیہ مجموعہ )۔ 2. خواب کہاں جاتی ہیں (اردو شعری مجموعہ ) 3. ہزار میں فارسی زبان و ادب کی روایت (تحقیق) دیگر حوالہ جات کالم نگاری : ادبی، تحقیقی اور تخلیقی مضامین مختلف ادبی رسائل اور پلیٹ فارمز میں شائع ہو تے رہتے ہیں۔ آپڑی ہندکو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی بھی ہیں جہاں ہندکو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔