دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس 2019ء چوک اعظم
بتاریخ: 10 فروری 2019ء بروز اتوار۔۔۔۔۔ بوقت: 11 بجے دن تا 5 بجے شام۔
بمقام: پائینیرز انگلش سکول، چوک اعظم (ضلع لیہ)۔ پنجاب
اُردو ادب کے فروغ اور کتاب بینی کے شوق کو اجاگر کرنے کے لیے تھل کے دل چوک اعظم میں مورخہ 10 فروری 2019ء کو ادارہ اُردو سخن پاکستان کے زیرِ اہتمام پائینرز انگلش سکول میں شاندار عالمی اُردو سخن کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اُردو سخن کانفرنس میں ’’بک ایکسپو‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے تحت نہ صرف اپنی مطبوعات خوبصورت انداز میں نمائش کیلئے رکھی گئیں بلکہ
اُردو سخن کانفرنس کا آغاز ایک گھنٹہ کی روایتی تاخیر کے ساتھ 12 بجے دن ہوا۔ صدارت کی مسند پر معروف شاعر جاوید احمد (کہوٹہ) براجمان ہوئے جبکہ مہمانِ اعزاز کی نشستوں پر امر روحانی (دبئی) اور عبدالغفور کشفی (انگلینڈ) بیٹھے۔ خصوصی مہمان میجر شہزاد نیر (گوجرانوالہ)، افضل خان (بہاولپور)، ڈاکٹر فرتاش سید (ملتان) اور محمد مظہر نیازی (میانوالی) نے اپنی نشستیں سنبھالیں۔ کانفرنس چار حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔