زمانہ چھوڑ کر گھر آ گئے ہیں

سپنا مولچندانی کی ایک اردو غزل

زمانہ چھوڑ کر گھر آ گئے ہیں
تری محفل سے اٹھ کر آ گئے ہیں

حقیقت جان لی ہے تیری جب سے
ترے خوابوں سے باہر آ گئے ہیں

کسی نے بھیجا ہے پیغام مجھ کو
مری چھت پر کبوتر آ گئے ہیں

گئے تھے جیتنے دل پھر کسی کا
دل اپنا ہار کر گھر آ گئے ہیں

مرے رب نے مری آواز سن لی
مدد میں میری لشکر آ گئے ہیں

نہیں مانگا کبھی ہم نے سہارا
یہاں تک اپنے دم پر آ گئے ہیں

سپنا مولچندانی

کرن شہزادی

سلام اردو ایڈیٹر