راز کیا کیا ہیں مرے دل میں

علمہ ہاشمی کی ایک اردو غزل

راز کیا کیا ہیں مرے دل میں سناؤں کیسے
زخم کس کس نے دئے ہیں یہ بتاؤں کیسے

تیری یادیں مجھے بے چین تو کرتی ہیں مگر
اپنے دل کو میں کہیں اور لگاؤں کیسے

تیری آنکھوں میں نظر آتا ہے سب کچھ مجھ کو
تیری آنکھوں سے نگاہوں کو ہٹاؤں کیسے

سب رقیبوں نے مجھے گھیر رکھا ہے جاناں
اپنی جانب میں بلاؤں تو بلاؤں کیسے

صبح ہونے پہ بھی سورج کا نہیں نام و نشاں
میں امیدوں کے چراغوں کو بجھاؤں کیسے

علمہ ہاشمی

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔