کیوں میں تیری دہائی دینے لگا شہر کیسا دکھائی دینے لگا
لو غم آشنائی دینے لگا میں جہاں کو دکھائی دینے لگا
اے خیال ہجوم ہم سفراں تو بھی داغ جدائی دینے لگا
کون اندر سے اٹھ گیا باقیؔ شور دل کا سنائی دینے لگا
باقی صدیقی
حسنین رافی کی ایک اردو غزل
نگار فاطمہ انصاری کی ایک اردو غزل
میر حسن کی ایک اردو غزل