خواب تصویر کر رہا ہوں میں
خود کو تعبیر کر رہا ہوں میں
شب کی تنہائیوں میں چپ بیٹھا
شور تحریر کر رہا ہوں میں
سامعیں میں ہیں صرف دیواریں
اور تقریر کر رہا ہوں میں
خوف ہوں، خواب ہوں کہ دل دوشی
سب کو تسخیر کر رہا ہوں میں
ایم اے دوشی
ایم اے دوشی اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی- چیئرمین صدائے سخن پروفائل نام: ایم اے دوشی پیشہ: اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی عہدہ: چیئرمین – صدائے سخن تاریخ پیدائش : 1988 مقام: اسلام آباد، پاکستان
ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کی ایک اردو نظم
از پیر انتظار حسین مصور
ایک اردو تحریر از انور علی
محمد عمیر سالک کی ایک اردو نظم