جھک گئی آنکھ عرض حال کے ساتھ بات جاتی رہی سوال کے ساتھ
اے غم زیست اس پہ کیا گزری اک تمنا بھی تھی خیال کے ساتھ
احتیاط غم حیات نہ پوچھ چل دئیے ہم جہاں کی چال کے ساتھ
ایک الزام بن گئی باقیؔ فکر فردا بھی ذکر حال کے ساتھ
باقی صدیقی
ایک اردو غزل از اویس خالؔد
یوسف برکاتی کی ایک اردو نظم
پیر انتظار مصور کی ایک اردو غزل
پیر نصیر الدین نصیر کی ایک اردو غزل
غنی الرحمٰن انجم کی ایک اردو غزل