ہر داغ ہے داغ زندگی کا کس کو ہے دماغ زندگی کا
دیتے رہے لو بہار کے زخم جلتا رہا باغ زندگی کا
کس کس کے جگر کا داغ بن کر جلتا ہے چراغ زندگی کا
کچھ آپ کی انجمن میں آ کر ملتا ہے سراغ زندگی کا
پوچھو نہ مآل شوق باقیؔ دل بن گیا داغ زندگی کا
باقی صدیقی
ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کی ایک اردو نظم
محمد عمیر سالک کی ایک اردو نظم
محمد عمیر سالک کی ایک اردو غزل