ایف 7/2 کالج اسلام آباد فار وومن

انٹرکالجیٹ مقابلہ بیت بازی کی جھلکیاں

ایف 7/2 کالج اسلام آباد فار وومن
انٹرکالجیٹ مقابلہ بیت بازی کی جھلکیاں 2019
صدارت : فاخرہ بتول
جج : سید قمر ہمدانی
جج : جنید آذر
جج : ارشد محمود ناشاد

اس کامیاب ادبی تقریب کے انعقاد کے لیے کالج انتظامیہ اور طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ اقبال اور غالب کے بہت ہی خوبصورت اشعار سننے کو ملے۔ کالج کی جانب سے پرنسپل صاحبہ نے ناچیز کو پھولوں کے خوبصورت گُلدستے سے نوازا۔ ہال شروع تا آخر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ طالبات کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ طالبات کو اشعار پر خوب داد دی گئی۔
پروگرام کے آخر میں جیتنے والی ٹیموں کو انعامات بمع سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ اور مہمانوں کے لیے طعام کا خصوصی انتظام کیا گیاتھا۔
اردو شعر و ادب کی ترویج کے لیے اسطرح کے پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہے

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔