چیں بہ جبیں ہو کتنے حسیں ہو
اتنی خموشی گویا نہیں ہو
وہ مہرباں ہیں کیونکر یقیں ہو
دنیا سے کھیلو ناز آفریں ہو
یہ بے حجابی پردہ نشیں ہو
جیسا سنا تھا ویسے نہیں ہو
سوچو تو باقیؔ سب کچھ تمہیں ہو
باقی صدیقی
میر حسن کی ایک اردو غزل
ایک اردو غزل از رشید حسرت
ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کی ایک اردو نظم