بوئے خوں آتی ہے پیمانے سے رند اٹھ جائیں نہ میخانے سے
کوئی دنیا سے شکایت تو نہیں کون پوچھے ترے دیوانے سے
کس کے ہنسنے کی صدا آئی ہے دل میں چلنے لگے پیمانے سے
زندگی کا یہ معمہ باقیؔ اور الجھا مرے سلجھانے سے
باقی صدیقی
میر حسن کی ایک اردو غزل
میر حسن کی ایک اردو نظم