بیکلی کو قرار مان گئے لے غم زیست ہار مان گئے
آپ کے ساتھ ہی بہار گئی آپ کا اختیار مان گئے
نہ وہ آئے نہ تو نے چین لیا اے دل بیقرار مان گئے
اس نے جو کچھ کہا مرے حق میں لوگ بے اختیار مان گئے
بات دشوار تھی مگر باقیؔ مے ملی میگسار مان گئے
باقی صدیقی
وصال عباسی کی ایک اردو غزل
پیر انتظار حسین کی ایک اردو غزل
شاعر : سہیل احمد صمیم
ایک اردو غزل از رشید حسرت
رشید حسرت کی ایک اردو نظم