عید کے موقع پر سرحدوں کے محافظ: پاکستانی فوج کی داستان
پاکستانی فوجی کی زندگی عام انسان کی زندگی سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں عید بھی ایک عام دن کی طرح گزرتی ہے، مگر ہر لمحہ وطن کی حفاظت اور عوام کے سکون کے لیے قربانی میں بدل جاتا ہے۔ جب ہم عید کے دن اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں، بچوں کی ہنسی سنتے ہیں اور والدین کی دعاؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تب سرحد پر کھڑا سپاہی اپنی تنہائی میں وطن کی خدمت کر رہا ہوتا ہے۔ فوجی کی زندگی میں ذاتی خواہشات اور خوشیاں ہمیشہ پیچھے رہتی ہیں۔ اس کا فرض ہے کہ وہ ہر لمحہ چوکس رہے، دشمن کی کسی بھی حرکت کا بروقت جواب دے، اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وطن کی حفاظت کرے۔ یہ قربانی صرف جسمانی نہیں بلکہ روحانی اور جذباتی بھی ہے، کیونکہ سپاہی ہر دن اپنے خاندان سے دور رہتا ہے، اپنے بچوں کی مسکان اور والدین کی دعاؤں سے محروم رہتا ہے، مگر وطن کی محبت اسے ہر لمحہ مضبوط رکھتی ہے۔
پاکستان کے مختلف بارڈرز کی نوعیت اور خصوصیات بھی فوجی کی ڈیوٹی کو مختلف اور چیلنجنگ بناتی ہیں۔ پاک افغان بارڈر، جو تقریباً ۲۶۵۰ کلومیٹر طویل ہے، زیادہ تر خشک اور پہاڑی علاقوں پر محیط ہے۔ یہاں دشمن کی نقل و حرکت محدود ہوتی ہے، مگر دہشت گردانہ حملوں اور غیر قانونی سرحدی عبور کے خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ فوجی کو یہاں چوکس رہنا پڑتا ہے اور سخت ماحول اور بلند پہاڑوں کے باعث ہر لمحہ محتاط رہنا ضروری ہے۔ پاک ایران سرحد تقریباً ۹۹۹ کلومیٹر طویل ہے اور زیادہ تر صحرائی اور نیم گرم علاقوں پر محیط ہے۔ یہاں نہ صرف دشمن کے ممکنہ حملے ایک چیلنج ہیں بلکہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت بھی فوجی کی نگرانی اور قربانی کا تقاضا کرتی ہیں۔ دن کے وقت شدید گرمی اور رات کے وقت سردی فوجی کے لیے سخت حالات پیدا کرتے ہیں، مگر وہ ہر لمحہ ملک کی حفاظت میں مصروف رہتا ہے۔
پاک بھارت بارڈر سب سے حساس اور زندہ بارڈر ہے، جس کی لمبائی تقریباً ۱۹۶۰ کلومیٹر ہے اور زیادہ تر گرم اور نیم خشک علاقوں میں واقع ہے۔ یہاں ہر لمحہ کشیدگی یا جھڑپ کا امکان رہتا ہے، اور فوجی کو دشمن کی ممکنہ چالوں سے ہوشیار رہنا پڑتا ہے۔ عید کے موقع پر بھی یہ بارڈر مکمل طور پر ہائی الرٹ رہتا ہے اور سپاہی اپنی ذاتی خوشیوں کو پیچھے رکھ کر چوکس رہتا ہے تاکہ کوئی دشمن ایک انچ بھی پاکستان میں داخل نہ ہو سکے۔ پاک چین سرحد تقریباً ۵۲۱ کلومیٹر طویل ہے اور زیادہ تر بلند پہاڑی اور سرد علاقوں پر محیط ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان میں۔ یہاں موسم شدید سرد اور غیر مستحکم ہوتا ہے، جس سے فوجی کی ڈیوٹی اور بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ سخت سردی، بلند پہاڑ اور غیر مستحکم جغرافیہ فوجی کی قربانی اور صبر کی علامت ہیں۔ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقے بھی پاکستان کی سرحد کا حصہ ہیں، جہاں فوجی کی ڈیوٹی زیادہ تر سمندری خطرات، سمگلنگ اور غیر قانونی مداخلت کو روکنے تک محدود ہے۔ یہ علاقے خشک یا سرد نہیں، مگر فوجی کی چوکس رہنا اور محنت کسی بھی خطرے کے لیے تیار رہنا ہمیشہ ضروری ہے۔
عید کے موقع پر فوجی کی قربانی اور محنت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وطن کی خدمت اور حفاظت ہر فرد کی خوشیوں سے بڑھ کر ہے۔ سرحدوں کی حفاظت، دشمن کی ناکامی اور عوام کے سکون کے لیے سپاہی کی زندگی مکمل طور پر قربانی اور خدمت سے معمور ہے۔ ہر فوجی کی محنت کے سبب ہم اپنے گھروں میں سکون سے عید منا سکتے ہیں، بچے خوشی سے کھیل سکتے ہیں، اور والدین اپنے بچوں کی ہنسی دیکھ سکتے ہیں۔ فوجی کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حب الوطنی اور وطن کی حفاظت ہر پاکستانی کے لیے فخر کا باعث ہے اور ہمیں اسے ہمیشہ سراہنا چاہیے۔
پاکستانی فوج کی زندگی ہر لمحے قربانی، حوصلہ، محنت اور ذمہ داری سے بھری ہوئی ہے۔ عید کے دن بھی سپاہی اپنی ذاتی خواہشات کو پیچھے رکھ کر وطن کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔ یہ قربانی صرف انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی ہے، کیونکہ فوجی کی حفاظت اور محنت پوری قوم کے سکون اور خوشیوں کی ضمانت ہے۔ اس قربانی کا ہر پاکستانی کو ادراک ہونا چاہیے اور ہر لمحے فوج کی خدمت اور وطن کی حفاظت کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستانی فوج کی یہ زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حقیقی حب الوطنی کا مطلب صرف زبان سے نہیں بلکہ عمل سے ہے، اور ہر شہری کو اپنے سپاہیوں کے جذبے، قربانی اور حب الوطنی کا احترام کرنا چاہیے۔
یوسف صدیقی