ہم اگر تیری نگاہوں پہ نہ وارے جاتے

ایک اردو غزل از عمر اشتر

ہم اگر تیری نگاہوں پہ نہ وارے جاتے
شہرِ وحشت! تری چوکھٹ پہ ہی مارے جاتے

تُو اگر بزمِ محبت میں مجھے کرتا قبول
غم مرے دل سے اتر سارے کے سارے جاتے

ہونٹ پہ تیرے مرے ہونٹ کی باتیں ہوتیں
آنکھ میں تیری مری آنکھ کے تارے جاتے

دل لگی عمر بِتانے کا بہانہ ہی تو ہے
ورنہ ہم سادہ ضرر عشق میں مارے جاتے

عمر اشتر

عمر اشتر

نام: عمر اشتر تاریخِ پیدائش: 02 ستمبر 2002ء والد کا نام: زوالفقار احمد دادا کا نام: نذیر حسین مذہب: اِسلام تحصیل و ضلع: سیالکوٹ ملک: پاکستان "تعارفی شعر" شدّتِ غم کو زرا کم تو وہ ہونے دیتی میں اگر رونے لگا تھا مجھے رونے دیتی زیرِ نگرانی مجھے رکھا ہوا ہے اُس نے وہ مجھے اور کسی کا نہیں ہونے دیتی ہجر میں ہوتے ہوئے وصلِ جنوں ڈھونڈتا ہوں کتنا پاگل ہوں اداسی میں سکوں ڈھونڈتا ہوں