بچھڑ جانا مگر کچھ اس ادا سے

علی کوثر کی ایک اردو غزل

بچھڑ جانا مگر کچھ اس ادا سے
میرا ایمان اٹھ جائے وفا سے

ہوائیں مضمحل کیوں لگ رہی ہیں
پرندے لگ رہے ہیں کیوں خفا سے

ہمیں بھی طور کا رستہ دکھاؤ
ہمیں بھی پوچھنا ہے کچھ خدا سے

ہمارا دل نہیں آتش کدہ ہے
بھڑک اٹھتا ہے ہلکی سی ہوا سے

سسکتے اور بلکتے مر گئے ہیں
ہمارے خواب رہ رہ کر پیاسے

علی کوثر

علی کوثر

میرا تعلق گوجرانولہ سے ہے - میں ملازمت پیشہ ہوں اور بیکن ہاؤس سے منسلک ہوں -