خنساء سعید

میرا نام خنساء سعید ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے ۔میں نے 2022 میں جی سی یونیورسٹی سے اپنا ایم فل مکمل کیا اور ان دنوں میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر ہوں ۔
میں نے 2018 میں پاکستان کے مختلف اخبارات اور رسائل میں لکھنا شروع کیا ۔جن میں روزنامہ افلاک ، روزنامہ جہان پاکستان ، روزنامہ اساس، روزنامہ جناح ،روزنامہ اوصاف شامل ہیں ۔ رسائل میں ایکسپریس سنڈے میگزین ، مشرق سنڈے میگزین ،ندائے ملت نوائے وقت میگزین ، اور جنگ سنڈے میگزین کے علاوہ انڈیا اور عرب ممالک کے اُردو رسائل بھی شامل ہیں جن میں میرے لکھے مضامین اور افسانے شائع ہوتے ہیں ۔
2023 میں ،میں نے نوائے وقت اخبار میں ایک کالم نگار کی حیثیت سے لکھنا شروع کیا جو کہ باقاعدہ طور پر لکھ رہی ہوں ۔ اُردو زبان کے علاوہ میں نے انگریزی زبان میں بھی مضامین لکھے جو کہ 2024 میں ایک کتاب کی صورت میں شائع ہوئے ۔
میری کتاب کا نام THE OASIS OF IVORY BLOSSOMS ہے ۔جس کا موضوع بین المذہب ہم آہنگی ہے ۔اس کتاب پر مجھے دو گولڈ میڈل حکومت پاکستان بین المذاہب رواداری کے ادارے سے ملے ۔اس کے علاوہ بہت سی ادبی تنظیموں نے مجھے میری ادبی خدمات پر مختلف انعامات سے نوازا۔