بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل

بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
منتظر عُشّاق کو چہرہ دِکھانا چاہیے

باوجود اس عشق میں کیا کیا ستم ہم نے سہے
پھر بھی پاگل دل مرا کہ دل لگانا چاہیے

ہم سرِ محفل سے اب تک شعر ہی کہتے رہے
آپ کو بھی کچھ نہ کچھ اب تو سنانا چاہیے

تھک چکا ہے دل مسلسل مشکلوں سے اے خدا
کم سے کم اب سو کے ہی آرام پانا چاہیے

بارہا غرضِ ریا سو سو عمل اچھے کیے
صدقِ دل سے کیا , کیا ہے جو دِکھانا چاہیے

جو کسی مشکل میں حامیؔ آپ کی ہمت بنے
آپ کو بھی اس طرح کا اک دیوانہ چاہیے

حامیؔ ہمّت ہارنا مومن کا شیوہ ہی نہیں
آزمائش کی گھڑی میں مسکرانا چاہیے

سردار حمادؔ منیر

سردار حماد منیر

سردار حمادؔ منیر کی پیدائش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر ایبٹ آباد کے ایک علاقے نتھیاگلی ملاچھ میں ہوئی جو کہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پیکنک پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نتھیاگلی سے حاصل کی اور 2022 میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے تعلیم کے سلسلے میں اپنے جڑواں بھائی سردار مریض منیر کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کا رخ کیا اور وہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں داخلہ لیا اور وہیں سے 2024 میں آیف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ابھی وہ( ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکناجی ) سے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔اور شاعری کا شوق انہیں اپنے ہائی اسکول کی ابتدا ہی سے ہوا اور پھر اچھا اساتذہ کی رہنمائی سے فارسی عربی اور انگریزی جیسی زبانوں کے اصول کا شوق پڑا اور اسی سے ان کا رخ اُردو شاعری کی طرف مائل ہوا اور نتیجتاً ان وہ کالج کے دونوں میں خود بھی شاعری لکھنے لگے

تبصرے دیکھیں