بات کوئی باریک نہیں ہے

ڈاکٹر فخر عباس کی مزاحیہ شاعری

بات کوئی باریک نہیں ہے
معدہ تیرا ٹھیک نہیں ہے

فیس ہماری دے دے ظالم
مانگی ہم نے بھیک نہیں ہے

اچھے آپ فزیشن ہیں تو
مستقبل تاریک نہیں ہے

شوگر نے پھر کیوں ہونا تھا
موت اگر نزدیک نہیں ہے

میری مانیں، فکر کریں مت!
آپ کا بچہ ویک نہیں ہے

کاکا ہی تو لیک ہوا ہے
یہ پانامہ لیک نہیں ہے

ڈاکٹر فخر عباس

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔