شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

وصال عباسی کی ایک اردو غزل

شہرمکہ سے مدینے کا سفر ہو
خاک نعلینِ محمد میرے سر ہو

ایسے دیکھوں میں تخیل کی نظر سے
آپ ہوں صحنِ حرم وقت سحر ہو

میں بھی دیکھو حسن دوعالم کی صورت
ایسی اک تعبیر میرے خواب پر ہو

کیسے ممکن تھا مگر ممکن ہوا ہے
اک اشارہ وہ کریں اور شق قمر ہو

ہم لکھیں قصیدے جمالِ مصطفی کے
عمر اپنی ان کی مدحت میں بسر ہو

وصال عباسی

وصال عباسی

نام ظاہرالرحمن - تخلص وصال عباسی - تحصیل لورہ - ضلع ایبٹ آباد کے پی کے