سفر آسان تھوڑی ہوتے ہیں رَہ نگہبان تھوڑی ہوتے ہیں
ہیں درندے تہِ لباسِ جدید لوگ انسان تھوڑی ہوتے ہیں
ہم سے ہوتی ہے کچھ توقع بھی ہم پہ قربان تھوڑی ہوتے ہیں
ہم غلام، آپ جب بھی آجائیں آپ مہمان تھوڑی ہوتے ہیں
عمران ہاشمی
شاعر، افسانہ نگار، کالمسٹ - شعری مجموعہ ’’عکسِ جاں‘‘۲۰۱۱ - ادبی وابستگی: حلقہ اربابِ ذوق گوجرانوالہ - انجمن ترقی پسند مصنفین گوجرانوالہ و پنجاب - آغازِ شاعری 2001 - مینجنگ ڈائریکٹر: عامی پرنٹنگ پریس گوجرانوالہ - بن ہاشم پبلیکیشنز گوجرانوالہ
پیر انتظار حسین کی ایک اردو غزل
سہیل احمد صمیمؔ کی نعتیہ نظم
تنویر اعوان کا ایک اردو کالم
ایک اردو تحریر از محمد یوسف برکاتی
شاعر : سہیل احمد صمیم