LY-80 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاک بحریہ کا کارنامہ
راولپنڈی سے جاری ہونے والی ایک مختصر سی خبر بظاہر معمولی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں یہ خبر پاکستان کے دفاعی افق پر ایک روشن ستارے کی مانند جگمگا رہی ہے۔ پاکستان نیوی کی جانب سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 (LY-80) میزائل کا کامیاب تجربہ محض ایک عسکری مشق
محسن نقوی کا یہ کہنا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، بالکل بجا ہے۔ کیونکہ یہ وہ سنگِ میل ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ پاکستان اب دفاعی میدان میں صرف درآمدات پر انحصار کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری ماہرین کی بدولت اعتماد کے ساتھ خود کھڑا ہے۔
یہاں ہمیں ان گمنام سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرنا چاہیے
پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقامی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین قرار ہے۔ “قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا” دراصل دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر کمزور نہیں۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کی بحری سرحدیں محض نیلگوں پانی کا پھیلاؤ نہیں بلکہ یہ ہماری تجارت، معیشت اور اسٹریٹجک بقا کی علامت ہیں۔ گوادر سے کراچی تک پھیلا ہوا ساحل دشمن کی ہر آنکھ میں کھٹکتا ہے۔ ایسے میں پاک بحریہ کا مضبوط ہونا دراصل پاکستان کے معاشی مستقبل کا محفوظ ہونا ہے۔
ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ تجربہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ اگر میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو جواب صرف لفظوں میں نہیں، عمل میں ہوگا۔افواجِ پاکستان خصوصاً پاک بحریہ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف وطن کے دفاع کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ چاہے قدرتی آفات ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا سرحدی خطرات، نیوی، آرمی اور ائیر فورس ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی ہیں۔آج جب سوشل میڈیا پر افواہوں، مایوسی اور منفی پروپیگنڈے کا بازار گرم رہتا ہے، ایسے دفاعی کارنامے قوم کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ یہ ملک یونہی نہیں بنا تھا، اور یونہی نہیں چل رہا۔ اس کے پیچھے قربانی، نظم، ضبط اور ایمان کی ایک طویل داستان ہے۔ہمیں بطور قوم یہ سیکھنا ہوگا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر وطن اور افواجِ پاکستان پر اعتماد ہماری اجتماعی طاقت ہے۔ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ اسی اعتماد کی عملی تصویر ہے۔آخر میں، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جب تک اس ملک میں ایسے محافظ، ایسے سائنسدان اور ایسی قیادت موجود ہے، پاکستان ناقابلِ تسخیر رہے گا۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں پاک بحریہ کو، ہم سلام پیش کرتے ہیں افواجِ پاکستان کو، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔
پاکستان زندہ باد پاک بحریہ پائندہ باد
افواجِ پاکستان کو سلام
شاہد نسیم چوہدری