سدرہ کریم

میرا ادبی سفر 2014 میں "ہماری ویب" پر آن لائن شاعری سے شروع ہوا، پھر میں نے مختلف میگزینز میں معاشرتی اور ثقافتی پہلوؤں پر کالم لکھنے شروع کردیے. مجھے مختلف پلیٹ فارمز اور ایف ایم شوز پر اپنی شاعری پڑھنے کی دعوت ملی اور میری تحریروں پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 2019 میں، میں ایک رائٹر اور مختلف پروگراموں کے کوآرڈینیٹر کے طور پر Ibex کا حصہ بنی۔ "مومو کڈز چینل" اور پروگرام "میرے خیالات" کے لئے کچھ اسکرپٹس اور اسکرین پلے لکھے۔ میں نے 2020 کے "most credible writer" کا Global CS Award ایوارڈ حاصل کیا۔ 2021 میں، الحمدُللہ میری پہلی اردو شاعری اور زندگی کے واقعات پر مبنی کتاب "کچھ بھیگے الفاظ" شائع ہوئی۔ میں نے اردو کے فروغ کے لئے "اردو ادب فاؤنڈیشن" کے نام سے ایک ادارہ بنایا ہے. جس میں ہم اردو کمیونٹی کے لئے ایونٹس منعقد کرتے ہیں جس میں مشاعرہ، کتاب کی اشاعت، بیٹھک، سیمینارز اور مزید شامل ہیں سال 2023 میں، میں نے اپنا ایک اور خواب پورا کیا جو "پوٹیٹو فلمز" نام کا پروڈکشن ہاؤس ہے۔ لکھنے، اور فلم بنانے کے علاوہ، میں ایک بزنس وومن ہوں، رئیل اسٹیٹ بزنس کا حصہ ہوں۔ ہم بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں فلیٹس اور دفاتر کی تعمیر کر رہے ہیں۔ میں سٹی بلڈرز اور ڈویلپرز کی مارکیٹنگ مینجمنٹ کی ہیڈ ہوں۔ حال ہی میں نے اپنی خود کمپنی P Tech لانچ کی ہے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

اکیلے آۓ ! اکیلے ہی

سدرہ کریم کی ایک اردو غزل

2 سال پہلے