سیمان نوید
نوید عباس ( سیمان) 90 کی دہائی میں ملتان سے شعری سفر کا آغاز کیا۔ بنیادی طور پر غزل ان کا حوالہ ہے، پہلا شعری مجموعہ زیرطبع ہے۔ شاعری میں سیمان نوید کی نام سے ان کی پہچان ہے۔ پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں، گذشتہ پچیس برس سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آج کل بول نیوز کے ڈیجیٹل شعبے میں بہ طور اردو کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جسارت اخبار میں ’’سیمان کی ڈائری‘‘ کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں۔ آرٹس کاؤنسل کراچی کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ بہ حیثیت صحافی کراچی پریس کلب کے بھی ممبر ہیں اور گذشتہ پانچ برس سے کراچی پریس کلب کا سالانہ میگزین بھی نکال چکے ہیں۔