ایسے تیرے ہجر میں آہ و زاری کی

نبیل حاجب کی ایک اردو غزل

ایسے تیرے ہجر میں آہ و زاری کی
جیسے پوجا عادت ایک پجاری کی

مدہوشی میں کس کا نام پکارا میں؟
سب نے میری عزت باری باری کی

مشکل ہے منزل سر کرنا یاری کی
بات مگر سب کرتے ہیں دلداری کی

پہلے اس نے دل میں اپنی یاد بھری
پھر اک جھیل مری آنکھوں سے جاری کی

بانٹ رہے تھے تم تو میرا غم، لیکن
تم نے یار یہ گٹھڑی اور بھی بھاری کی

نبیل حاجب

نبیل حاجب

میرا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔ اسلام آباد سے سلطانہ فاؤنڈیشن سے بی اے کی تعلیم حاصل کی