آنکھ سے دور جائیے

عمران ہاشمی کی ایک اردو غزل

آنکھ سے دور جائیے خواب سے پیار کیجئے
پائیے من کی خواہشیں قول و قرار کیجئے

عشق میں ایک بار اگر ہو نہیں پائے کامیاب
دل نہیں چھوڑیے جناب دوسری بار کیجئے

کیا ہے وفا و بے وفا روگ نہ لیجئے لگا
موت کو بھول جائیے جینا شعار کیجئے

عشق نہیں جو ہوسکا اس میں ہے غم کی بات کیا
دل کو ہیں کام بے بہا، دل پہ نہ بار کیجئے

بچ کے نہ جا سکے کہیں چھوڑ ہی دے نہیں نہیں
اس طرح جال پھینکیے ایسا شکار کیجئے

عمران ہاشمی

عمران ہاشمی

شاعر، افسانہ نگار، کالمسٹ - شعری مجموعہ ’’عکسِ جاں‘‘۲۰۱۱ - ادبی وابستگی: حلقہ اربابِ ذوق گوجرانوالہ - انجمن ترقی پسند مصنفین گوجرانوالہ و پنجاب - آغازِ شاعری 2001 - مینجنگ ڈائریکٹر: عامی پرنٹنگ پریس گوجرانوالہ - بن ہاشم پبلیکیشنز گوجرانوالہ