آج آیا ہے وہی شخص مٹانے مجھکو

افضل شریف صائم کی ایک اردو غزل

آج آیا ہے وہی شخص مٹانے مجھکو
لگے تھے جسکو بنانے میں زمانے مجھکو

کون اب زلف نچوڑے گا مرے چہرے پر
کون آئے گا تری طرح جگانے مجھکو

شہر کا شہر حسد کرنے لگا ہے مجھ سے
کون آیا ہے یہ ہمراہ لے جانے مجھکو

مجھے تعبیر کی خواہش ہی نہیں ہے تم سے
بس دکھاتے رہو تم خواب سہانے مجھکو

پھر جلا پائے نہیں مجھکو محبت والے
یوں بجھایا تری نفرت کی ہوا نے مجھکو

مان جانے کو میں تیار تھا لیکن صائم
دکھ تو یہ ہے کہ وہ آیا نہ منانے مجھکو

افضل شریف صائم

افضل شریف صائم

افضل شریف صائم ایک اردو شاعر ہیں، ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، وہ محکمہ صحت میں کام کرتے ہیں، وہ ایم اے اردو میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔