اسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

ذروں کو کیا ہمسرِ خورشیدِ جہاں تاب

ایک اردو نعتﷺ از حافظ لدھیانوی

ذروں کو کیا ہمسرِ خورشیدِ جہاں تاب
ہر سنگِ سرِ رہ کو کیا گوہرِ نایاب
چمکے ہیں ترے نور سے کیا کیا خس وخاشاک
اے صاحبِ لولاک ﷺ

ہے فخر تجھے فقر پہ اے شاہِ دوعالم
اے ختمِ رسل ، ہادی دیں ، خلقِ مجسم
سرمہ ہے مری آنکھ کا طیبا کی حسیں خاک
اے صاحبِ لولاک ﷺ

ہے نقشِ کفِ پا ترا تاروں کی جبیں پر
احسان تری ذات کا ہے ماہِ مبیں پر
تابندہ ترے نور سے ہے دامنِ افلاک
اے صاحبِ لولاک ﷺ

حافظ لدھیانوی

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button