آپ کا سلاماسلامی گوشہسیدہ فرح شاہنعتیہ کلام ﷺ
زہے نصیب جو ہوتی رہے حضورؐﷺ کی نعت
ایک اردو نعت ﷺ از سیدہ فرح شاہ
زہے نصیب جو ہوتی رہے حضورؐﷺ کی نعت
یہ خاکسار بھی لکھتی رہے حضورﷺ کی نعت
اسی لئے تو خدا نے پڑھا درودوسلام
کہ کائنات بھی پڑھتی رہے حضورؐﷺ کی نعت
تصورات میں تکتی رہوں کهجور کے پیڑ
تخیلات میں چلتی رهے حضورﷺ کی نعت
نبیؐ کی نعت سے سینہ مرا منور ہو
بہ فیضِ عشق دمکتی رہے حضورؐﷺ کی نعت
بروزِ حشر وسیلہ ہماری بخشش کا
نہیں بعید کہ بنتی رہے حضورﷺ کی نعت
علاج روح کی پژمردگی کا ہے یہ فرح
یہ اہتمام سے سنتی رہے حضورﷺ کی نعت
سیدہ فرح شاہ