- Advertisement -

تری یاد میں رہے دل مرا بے قرار کب تک

ناہید ورک کی اردو غزل

تری یاد میں رہے دل مرا بے قرار کب تک
مری منزلوں کی رہ میں تری رہ گزار کب تک
ترے وعدے پر کروں میں بھلا اعتبار کب تک
’’تری بات کا بھروسا ترا انتظار کب تک‘‘
نہ کوئی رفیقِ غم ہے، نہ ہی کوئی راز داں ہے
مرا چارہ گر رہے گا مرا قلبِ زار کب تک
مری عمر کٹ گئی پر ترا غم ٹلا نہیں ہے
مری روح پر رہے گا یہ سیہ غبار کب تک
مجھے دکھ تو ہے یقیناً ترا ساتھ چھوٹنے پر
تری نام کی رفاقت کے میں سہتی وار کب تک

ناہید ورک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید ورک کی اردو غزل