اردو نظمشعر و شاعریشہزاد نیّرؔ

سقراط

شہزاد نیّرؔ کی ایک اردو نظم

سقراط

پتھر کاٹنے والے کو معلوم نہیں تھا

اپنا آپ ہی سب سے بھاری پتھر ہے

جسم کا پتھر کٹ جائے تو رستہ بہتر کٹ جاتا ہے

ڈھیر وں پتھر کاٹ کاٹ کے

وہ روز و شب کاٹ رہا تھا

اُس کو یہ معلوم نہیں تھا اُس کا بیٹا

پھٹی ہوئی پوشاک میں چھپ کر

ایسا مر مر کاٹ رہا تھا

جس کے کٹتے ہی زنجیریں کٹ جاتی ہیں

جو کہتا تھا

سارے رستے اپنے اندر سے آتے ہیں

راہیں کھولو، پتھر کاٹو، اپنا آپ تراشو

تم اپنی تعظیم کے رُخ سے دیکھ کے دیکھو

تم اُونچے ہواور خداءوں والا پربت نیچا ہے!

اَن جانے میں مانتے جانے سے اچھّا ہے کچھ مت مانو

بِن جانے کچھ مانتے ہو تو عقل پہ پتھر پڑ جاتے ہیں !

وہ کہتا تھا

وقت کے گہرے سنّاٹے سے

تُند سوال کا اِک کنکر ٹکرا جائے تو

لاکھ جواب اُبھر آتے ہیں

دیکھتے دیکھتے مٹ جاتے ہیں

ایک سوال نہیں مٹتا ہے !

اور پھر اک دن

پتھر آنکھیں دیکھ رہی تھیں

سنگ تراش کا بیٹا

اِک آتش سیّال کی دھار سے

اپنے آپ کو کاٹ رہا تھا

لاکھوں رستے بہہ نکلے تھے

شہزاد نیّرؔ 

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button