- Advertisement -

صدائے منجمد

شہزاد نیّرؔ کی ایک اردو نظم

صدائے منجمد

ان چھوئی آواز جو بیٹھی رہی سینے کے بیچ
کل محبت کی کوئی دستک نہ اس کو چھو سکی
اس کے سارے دائرے
سمٹے رہے ، سہمے رہے
بارہا ایسی کوئی گم نام سی پرسوز لے
درد کی صورت
مرے سینے میں جم کر رہ گئی
بارہا سوچا کہ اس دھن کو کوئی انداز دوں
پیار کے دف کی صدائیں پھونک کر
ان کے اندر پھیلتی آواز کو پہچان دوں
بارہا دیکھا کہ اس گم نام سی آواز میں
تھرتھرا اٹھا مرے بیتےدنوں کا وہ دھواں
جس کی نبضوں میں تھرکتی تھی تری یادوں کی لے
جس کے اندر کھنکھنائیں
اس دھنک کی چوڑیاں
جس کی ساتوں کھڑکیاں کھلتی ہیں آدھی رات کو
بارہا سوچا کہ اس دھن میں اٹھیں وہ مستیاں
جن کی آوازوں میں شامل ہوں
تری پایل کے گیت
کاش میں ایسی کسی آواز کے پر کھولتا
کاش میں ایسی کسی دھن میں اتر کر بولتا
کیا کروں
دل سے کوئی بھی ایسی دھن اٹھتی نہیں

شہزاد نیر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از عاصم ممتاز