سلام اردو سپیشلسوانح حیات

روبینہ فیصل

روبینہ فیصل کی سوانح حیات

روبینہ فیصل کینڈا میں مقیم اردو مصنفہ ہیں ۔ ان کے کالم کئی سالوں سے نوائے وقت کی زینت بنتے رہے ہیں ۔روبینہ کے افسانوں کی دو کتابیں منظر عام پر آچُکی ہیں ۔ پہلی کتاب “خواب سے لپٹی کہانیاں “ کو پاکستان کا خالد احمد ایوارڈ مل چکا ہے ۔دوسری کتاب “ گمشدہ سائے “ میں اصغر ندیم سید،حمید شاہد اور امجد اسلام امجد نے ان کے افسانوں کو دلچسپ اور قابل تعریف کہا ہے ۔ان کی پہلی کتاب ان کے کالموں کا مجموعہ “ روٹی کھاتی مورتیاں “ کے نام سے 2010 میں شائع ہوا تھا ۔ 2018 میں ان کا نثری نظموں کا مجموعہ “ایسا ضروری تو نہیں “ منظر عام پر آیا اور کافی پسند کیا گیا ۔
روبینہ فیصل نے دستک کے نام سے ٹی وی ٹاک شو بھی کئےہیں ۔ ان کی تحریروں اور ٹاک شو کا موضوع ساؤتھ ایشئین مہاجرین کے تاریخی ،سماجی،ثقافتی اور مذہبی مسائل ہوتے ہیں ۔ روبینہ فیصل کا انداز تحریر اچھوتا اور دلچسپ ہوتا ہے ۔سیدھے سادگی انداز میں گہری باتیں لکھنا ان کا طرہ امتیاز ہے ۔روبینہ فیصل اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کینڈا میں بیس سال سے مقیم ہیں لیکن پاکستان کے لئے ان کے کی محبت آج بھی ویسی ہے۔وہ پاکستان سے دور پاکستان کی سفیر ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے پاکستان دشمنوں کے سامنے بھی ڈٹ کر بات کی ۔

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔
Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button