- Advertisement -

رب رحمان

کلام محمدصدیق پرہار

رب رحمان

یہی ہے عقیدہ یہی ایمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

رب کریم نبی کافرمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

انبیاء بھیجے دنیا میں رسول بھی امت بنایاہ میں پیارے نبی کی

بھیج کرمحبوب جتایا احسان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

ہرسوقدرت کے نظارے ہیں عقل مندوں کے لیے اشارے ہیں

ذرہ ذرہ اس کانشان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

اپنے محبوب کے لئے کائنات بنائی بڑی خوبصورتی سے ہے سجائی

حبیب کاخودثناء خوان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

عطاء کیاہ میں دین اسلام ہے سب سے بہترین یہی نظام ہے

پسندکرتا اسے رب رحمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

اس سے اعلیٰ کوئی کتاب نہیں اسراروعلوم کابھی حساب نہیں

علم وحکمت کاخزانہ قرآن ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

بناکرجنت کوہے سجایا داخل ہونے کاطریقہ بھی بتایا

جائے گاوہی جومسلمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

کفارومنافقین کے لیے دوزخ بنائی بچنے کی اس سے راہ سمجھائی

دیاہ میں بخشش کاسامان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

قبول کرتاہے جومانگیں دعائیں معاف کردیتاہے اکثرخطائیں

رءووف ہے رحیم ہے رحمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

ٹال دیتاہے بلائیں آفتیں ہزاروں دورکردیتاہے کثافتیں ہزاروں

بہترین محافظ بہترین نگہبان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

نعمتوں کاصدیق کوئی شمارنہیں صدافسوس ہم شکرگزارنہیں

ادراک سے ہمارے زیادہ مہربان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

محمدصدیق پرہار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایلزبتھ کورین مونا کی ایک اردو نظم