- Advertisement -

رہتے ہیں یہ جو آپ کے اتنے قریب لوگ

ایک اردو غزل از منزّہ سیّد

رہتے ہیں یہ جو آپ کے اتنے قریب لوگ
اک روز بن نہ جائیں یہ میرے رقیب لوگ

آنا پڑے گا آپ کو سرکار سر کے بل
مانگیں گے رب کی ذات سے جب ہم غریب لوگ

ڈر ہے تمھارے پیار کو مجھ سے نہ چھین لیں
میں نے تمھارے شہر میں دیکھے عجیب لوگ

جڑ کر تمھاری ذات سے خوشیاں ملیں مجھے
کیونکہ تمھارے دوست ہیں سب خوش نصیب لوگ

سب نے دعا کے سائے میں رخصت کیا مجھے
یعنی مریضِ عشق سے عاجز طبیب لوگ؟

منزّہ سیّد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک مزاحیہ غزل از منزّہ سیّد