آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعثمان اقبال خان
رہنمائی کے لئے ہم نے سہارا باندھا
عثمان اقبال خان کی ایک اردو غزل
رہنمائی کے لئے ہم نے سہارا باندھا
گھر سے جاتے ہوئے گٹھڑی میں ستارا باندھا
اب کوئی ورد بتا مجھ کو یہ وحشت جائے
عشق تعویذ بہت میں نے اتارا باندھا
رنگ بھرنے چلے آئے وہیں منظر سارے
جس طرح پر تری نظروں نے اشارہ باندھا
جس نے رکھا مری آنکھوں میں سمندر پہلے
اس نے اطراف میں پلکوں سے کنارا باندھا
نم اٹھایا ہے کسی آنکھ سے شب نے عثمان
تب کہیں تیرگی میں کوئی نظارا باندھا
عثمان اقبال خان