آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

پاکستان کہاں ہے؟

شیخ خالد زاہد کا اردو کالم

ہم پاکستانی تاریخ کے اہم ترین دور میں زندہ ہیں ۔ اہمیت کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ کہ پاکستانیونے اپنی پہچان تلاش کرلی ہے اور اب اسے منوانے کے درپے ہیں ، دوسری طرف پورا عالمی منظرنامہ اپنی اہمیت کی داستان سنارہا ہے ۔ آج دنیا کسی نا کسی طرح سے ایک دوسرے سے کسی نا کسی وجہ سے جڑی ہوئی ہے ۔ کسی کے مفاد کسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور کوئی اپنے مفاد کی خاطر اپنے پڑوسی ممالک سے بھی باز رہنے کی کوشش کررہا ہے ۔ تخریب کاری اور دہشت گردی نے اپنی شکل اس لئے بدل لی ہے کہ سماجی ابلاغ کچھ بھی چھپنے نہیں دے رہا اور ناہی کسی دباءو کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ ساری دنیا نے اس حوالے سے قوانین کا اطلاق کر رکھا ہے ۔ اس ڈھونگی دنیا میں اب تو سب کچھ صاف صاف دیکھائی دے رہا ہے ۔

پاکستان میں عام آدمی سے لے کر انتہائی خاص افراد تک سب ایک ہی نظریئے کے تحت پاکستان میں مقیم ہیں اور وہ یہ ہے کہ میں اپنا فائدہ کیسے حاصل کرسکتا ہوں ، دوسری طرف ہم پاکستانیو کا سب سے بہترین مشغلہ کرکٹ یا پھر سیاست پر گھنٹوں بیٹھ کر گفتگو کرنا ہے اور کسی بھی عمل کیلئے اپنی عدم دستیابی کیلئے معذرت پیش کردینا ہے ۔ معلوم نہیں کب سے ہم پاکستانیوں کی زندگی ایک چکر میں گزر رہی ہے نا تو ہم پریشان ہورہے ہیں اور ناہی چکر ختم ہوکر دے رہا ہے البتہ یہ ضرور ہے چکر ہی چکر میں لوگ بدلتے جارہے ہیں (اس دارِ فانی سے کوچ کرنے کے بعد) ۔ افراد کی ایک قلیل تعداد جو اپنے مستقبل کیلئے بہت زیادہ حساس ہوتی ہے اور اپنی زندگی کو قیمتی سمجھتے ہوئے اس گردشی گرداب سے نکلنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ یہی لوگ عثمان خواجہ، حمزہ یوسف، سکندر رضا اور ان جیسے بہت سارے لوگ دنیا کے افق پر چمکتے دمکتے دیکھائی دیتے ہیں یہ اپنی قدر منوالیتے ہیں کیوں کے دنیا میں میرٹ(اہلیت ) کا نظام چلتا ہے ۔

ہم جس نظام کا حصہ ہیں یہاں کوئی بھی اہم نہیں ہے یا پھر سب ہی اہم ہیں مسلۃ یہ ہے کے کوئی کسی کی نہیں سنتا اور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ادارہ دوسرے ادارے کی بات جو حکم کا درجہ رکھتی ہے مسترد کردیتا ہے ۔ یہ جاننے کیلئے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ہ میں اپنے کردار پر نظر ڈالنی ہوگی جب ہم عبادت کرتے ہیں تو اس کا خالص مقصد یہ ہوتا ہے کہ خالق کائنات کو راضی کرلیا جائے تاکہ ہم ان نعمتوں تک پہنچ سکیں کہ جن کی ہم کوشش نہیں کرتے ، ہم اپنی اولاد کیلئے اور اپنی ذاتیات سے منسلک دعائیں کرتے ہیں یہاں ہ میں یہ پتہ چلا کہ اپنے لئے ہم ہی اہم ہیں ، جبکہ ہمارے لئے ہمارے دین کا نفاذ ، ملک کا استحکام، معاشرے کا سدھار، معیشت کی بہتری ، اور اسی طرح کے دیگر امور بھی برابر کی اہمیت رکھتے ہیں جو ہماری دعاءوں میں شائد ہی شامل ہوتے ہیں اسی طرح ہم اپنے ارد گرد ہونے والے معاملات سے بے خبر اپنی راہ لئے چلے جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہ میں کسی بھی طرح سے راستہ سہی اور سیدھا مل جائے ، ہماری راہ میں رکاوٹ نا ہو، آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ جب کبھی سڑک پر ٹریفک میں پھنس جانے کے بعد آپ ادھر ادھر سے نکلتے ہیں تو پلٹ کر دیکھتے ہیں اور برملا کہتے ہیں کہ یا ر ہم تو نکل گئے اور گاڑی کے رفتار بڑھاتے ہوئے نکل جاتے ہیں ، ایک طرف تو قطار میں لگنے سے بچنے کیلئے کسی بھی طرح کا اقدام اٹھانے کیلئے تیار رہتے ہیں لیکن اگر کہیں قطار میں لگ جائیں تو ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح سے جلد از جلد اپنا کام ہوجائے ۔ اس ساری گفتگو میں اہم ترین ہم تھے اور ہم سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھا ۔ جب آپ کسی بھی چیز کا خیال نہیں کریں گے یا خیال کرنے والوں کی توجہ نہیں دلوائیں گے تو پھر چیز نے تو خراب ہونا ہی ہے پہلے تھوڑی اور پھر مکمل طور تباہ و برباد ہوجاتی ہے ۔

پاکستان کو کبھی بھی حقیقی جمہوری نظام میسر نہیں آسکاکبھی فوجی مارشل لاء لگے رہے تو دوسری طرف سیاسی مارشل لاء نے اقتدار کے مزلے لوٹے اور تاحال لوٹ رہے ہیں ۔ سیاسی مارشل لاء کو ہمارے ملک میں بطور جمہوریت عوام میں مشہور کیا گیا اور بدقسمتی سے عوام بھی ایسا ہی سمجھتی چلی آرہی ہے ۔ کسی بھی نظام کا جب عملی کام ہی بدل دیا جائے تو بھلا نام کو کیسے زندہ رکھا جاسکتا ہے ۔ جس کی روح سے سیاسی مارشل لاء کو باقاعدہ طور پر سمجھنے کی کوشش کریں توہ میں سمجھ آتا ہے کہ یہ تو ذاتی مفادات کے لئے بر سرپیکار ہونے کا نظام ہے ۔ یہاں تو سیاسی جماعتیں بھی افراد کے گرد بنتی پنپتی اور ختم ہوتی دیکھی گئی ہیں ۔ افراد اپنے مفادات کی بھینٹ کچھ بھی چڑھانے سے گریز نہیں کرتے ۔ ہماری تاریخ نظریہ ضرورت سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے ادارے استحکام کھو بیٹھے ہیں اسی طرح سے انصاف کی باقاعدہ بولی لگتی دیکھی گئی ہیں ۔

ہم سب نے دیکھا ہے کہ ہم پہلے اپنے لئے ، پھر اپنے خاندان کیلئے، پھر اپنی زبان کیلئے، پھر اپنے علاقے کیلئے، پھر اپنے مسلک کیلئے اور پھر پتہ نہیں کب پاکستان کیلئے سوچنا شروع کرتے ہیں ۔ اس ڈگر پر ہ میں باقاعدہ اور منظم طریقے سے چلنے پر مجبور کیا گیا ہے تاکہ پاکستان اپنی تمام تک خوبیوں کیساتھ بس اپنے مکینوں کی نظروں اور توجہ سے محروم ہوجائے اور تباہی کی طرف پیش قدمی شروع کردے، یہ پیش قدمی جاری و ساری ہے زمینی حقائق بتا رہے ہیں کہ پاکستان کسی مخدوش عمارت کی طرح منہدم ہونے والا ہے لیکن ایک طاقت ہے کہ جس نے یہ عظیم سرزمین برِ صغیر کے مسلمانوں کو ایک کرنے کیلئے بنائی تھی ایک نظرئیے کو دوام بخشنے کیلئے بنائی تھی اور اپنے دین کے نفاذ کیلئے بنائی تھی ۔ ہماری سوچ کو داخلی معاملات میں اتنا الجھا دیا گیا ہے کہ ہمارے اعلی تعلیم یافتہ لوگوں مقصد بھی صرف اچھی تنخواہ والی نوکری تک محدود ہوکر رہ گئی ہے یہ ان کی کامیابی ہے ۔ ہ میں مقصد حیات کیساتھ سامانِ حیات بھی میسر کیا گیا تھا لیکن ہم اپنی صفوں میں گھس بیٹھیوں کو پہچان نہیں سکے اور شائد تاحال پہچاننے سے قاصر ہیں ۔

آج ادارے اپنی اپنی بقاء کی جنگ لڑتے دیکھائی دے رہے ہیں ،جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اداروں نے پاکستان کے استحکام کی خاطر کبھی اقدامات نہیں اٹھائے صرف اور صرف اپنی اپنی بقاء کیلئے آگے بڑھتے رہے جس کی وجہ سے پاکستان کو عظیم نقصان پہنچتا رہا ہے ۔ آج دشمن یقینا ہماری کمزور ہوتی سرحدوں کو دیکھ رہا ہے کیوں کے ہم تو صرف اپنے ادارے یا اپنے نجی گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔ آج پاکستان ہم پاکستانیو سے پوچھ رہا ہے کہ اس سرزمین پر سب انفرادی زندگیاں کیوں گزارنا چاہتے ہیں ، قومی تشخص کہاں رہ گیا ہے ، اس سرزمین پر اب پاکستان کہاں ہے ۔

 

شیخ خالد زاہد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button