- Advertisement -

نرم دل ایک نعمت

ناہید فاطمہ کا ایک اردو کالم

نرم دل ایک نعمت

مجھے ہر معاملے میں اللہ پاک سے ڈر لگتا ہے…میں چاہ کر بھی کسی کا دل نہیں دکھا سکتی, کسی کو کوئی تکلیف نہیں دے سکتی اس لیے کہ میرے اللہ نے مجھے بہت sensitive بنایا ہے….sensitive ہونا کوئی بری بات نہیں ہوتی یہ تو اچھی بات ہے نہ آپ دوسروں کے دکھ درد کو سمجھ سکتےہیں, ان کی تکلیف کو محسوس کر سکتے ہیں…دوسروں کو بھی تکلیف میں دیکھ کر رو دینے والے کبھی کسی کو دکھ،تکلیف نہیں دے سکتے…
چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو دینا ، بہت جلدی چیزوں کو دل پہ لے لینا…کیا یہ بری بات ہے؟؟
نہیں.. روتے وہ ہی ہیں جو محسوس کر سکتے ہیں. میرے نزدیک تو یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ اللہ نے آپ کو نرم دل بنایا ہے…
اگر آپ بھی نرم دل ہیں چیزوں کو دل پہ لے لیتے ہیں ..رونے لگتے ہیں ہر بات پہ.. تو یہ بری بات نہیں ہے..شکر کریں اللہ کا اس نے آپ کو feel کرنے کی حس عطا کی ہے..سخت دل نہیں بنایا …
نرم دل کے لوگ صاف دل کے مالک ہوتے ہیں وہ اپنے دل میں کسی کے لیے کینہ، حسد، یا بغض جیسی بیماریاں نہیں پالتے..
سخت دل والوں کے سامنے جو مرضی ہو جائے انھیں کچھ feel نہیں ہوتا…
نرم دل والے اللہ پاک کے زیادہ قریب ہوتے ہیں.. اگرلوگ آپ کا مذاق بناتے ہیں کہ آپ جلدی رونا شروع ہوجاتے ہیں تو بنانے دیں ، پریشان نہ ہوں…آپ کو اس بات کا بھی شکر ادا کرنا چاہیے کہ آپ کی وجہ سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوئی..آپ کسی کونہ تو تکلیف دے سکتے ہیں نہ تکلیف میں دیکھ سکتے ہیں.

ناہید فاطمہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید فاطمہ کا ایک اردو کالم