آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر الیاس عاجزشعر و شاعری

مُجھ کو آیا نہ زمانے کو لُبھانا یارو

ڈاکٹر الیاس عاجز کی ایک غزل

مُجھ کو آیا نہ زمانے کو لُبھانا یارو
تم کو جو جو بھی ملے اُس کو بتانا یارو

عشق میں دیکھا نہیں مَیں نےگریبان سلامت
تم نے دیکھا ہو تو مجھ کو بھی دکھانا یارو

مجھ کو بدنام بھی کرتے ہو توخامی کے بغیر
اچھا لگتا نہیں بے پر کی اُڑانا یارو

عشق مصلوب ہوا وصل کے ہاتھوں جس کا
راٸگاں اُس کو ہے پھر زہر پلانا یارو

روزِ اول سے مرے ملک پہ چھاٸی ہے خزاں
بَن پڑے تم سے کوٸی پیڑ اُگانا یارو

اس کی باتوں سے ہوٸی سمع خراشی میری
دل پریشاں ہے کوٸی گیت سُنانا یارو

چیتھڑے جس کو میسر نہ ہوٸے جیتے جی
بعد مرنے کے اُسے کیسا سجانا یارو

موت کا وقت معین ہے تو جینے دو مجھے
آپ کو زیبا نہیں مجھ کو ڈرانا یارو

تن بدن راکھ ہوا سوزِ وطن سے عاجز
اب مناسب ہی نہیں اور جلانا یارو

 

ڈاکٹرمحمدالیاس عاجز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button