اسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

میرے نبیﷺ کی بات نہ پوچھو

ایک اردو نعتﷺ

میرے نبیﷺ کی بات نہ پوچھو

کچھ اُن کے حالات نہ پوچھو

رَب ہے اُن کا وہ ہیں اُس کے

مجھ سے اُن کی ذات نہ پوچھو

درِ بنیﷺ کا میں تو گدا ہوں

دیں گے وہ خیرات نہ پوچھو

چھوڑ کے دنیا کی لذت کو

کیسی گزری..؟ بات نہ پوچھو

اُن کے یہاں کے شام و سحر کے

کیسے ہیں…؟ لمحات نہ پوچھو

واپس ہوا جب اُن کے در سے

حالت و صدمات نہ پوچھو

اشکِ اَلم تھے زیر مژگاں

میرے وہ جذبات نہ پوچھ

آنکھوں میں میری اشکِ اَلم تھے

مجھ سے وہ جذبات نہ پوچھو

اُن کے نگر میں رحمتِ حق کی

کتنی ہے بہتات نہ پوچھو

بھیجو درودیں اعظم اُن پر

لوگوں یہ سوغات نہ پوچھو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button