کتاب ” میری تصویر نامکمل ہے ” کی شاعرہ شفقت حیات کو 2021 کی بہترین تصنیفِ شاعری پر ایوارڈ
انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔
بانی و سرپرست شہزاد افق التمیمی انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں 26 جولائی کو ایک پروقار تقریبِ تقسیم ایوارڈ ادب ، ادیب اور قلم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے نامور شعراء ، شاعرات اور ادیبوں نے شرکت کی۔ جس میں تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کی مشہور اور نامور شاعرہ شفقت حیات کو ان کے اردو مجموعہ کلام ” میری تصویر نامکمل ہے ” پر 2021 کی بہترین شاعری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے اس اعزاز پر ملک بھر کے علمی و ادبی حلقوں نے مبارک باد پیش کی اور ان کی عزت کو ٹیکسلا اور ادبی دنیا کیلئے عزت اور اعزاز قرار دیا۔