- Advertisement -

میرے احساس کے آنگن میں اُتر جانے کا

ناہید ورک کی اردو غزل

میرے احساس کے آنگن میں اُتر جانے کا
غم کو آتا ہے ہنر دل مرا بہلانے کا
فائدہ کچھ بھی نہیں زخموں کو دکھلانے کا
اعتبار اُس کو کبھی ہم پہ نہیں آنے کا
بات دل کی میں بھلا کیسے ترے ساتھ کروں
ہر گھڑی تجھ پہ گماں ہے کسی بیگانے کا
تیرا قصّہ بھی نئے موڑ پہ آیا شاید
رُخ بدلنے کو ہے اب میرے بھی افسانے کا
خود کو سمجھا تو لیا میں نے مگر اے ہمدم
کچھ سبب تو ہو ترے روٹھ کے یوں جانے کا
اپنی سوچوں کے دریچوں کو کھُلا رکھ ناہید
اک یہی راستہ ہے تازہ ہوا آنے کا

ناہید ورک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید ورک کی اردو غزل