آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریطارق جاوید

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

طارق جاوید کی ایک اردو غزل

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا
تو رویہ بدل نہیں سکتا

آے درویش گر جلالی میں
پھر یہ سورج نکل نہیں سکتا

راز مٹی میں ہے کوئی شاید
دھوپ میں پیڑ جل نہیں سکتا

دس کو پالے ہے باپ تنہا ہی
دس سے اک باپ پل نہیں سکتا

تیرے آنسو فضول ہیں طارق
اب یہ پتھر پگھل نہہیں سکتا

طارق جاوید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button