آپ کا سلاماردو نظمشعر و شاعریمریم مجید ڈار

میں نے کائنات کو تشکیل پاتے دیکھا

مریم مجید کی ایک اردو نظم

کچھ نظمیں ہم لکھتے ہیں اور کچھ ہم پہ گزرتی ہیں ۔۔مجھ پہ گزری ہوئی اک نظم ۔۔۔کہ میں نے کائنات کو تشکیل پاتے دیکھا۔

جب زمیں و زماں کی سبھی وسعتیں میرے ہونے کے دم سے بھری تھیں تو تب۔۔
میرے آدھے بدن میں نے دیکھا تمہیں۔۔۔۔
میری روح کے کواڑوں پہ دستک تیری۔۔۔چیختی تھی تو بام فلک پہ تبھی ۔۔۔
گونجتا تھا کہیں کن کا حرف امر۔۔۔
سارا عالم تھا ہم دو کا دیکھا ہوا
میں نے اب سے نہیں، تب سے دیکھا وہ پل
اک سیارے کے کونے پہ تھا اپنا گھر۔۔
آسمانوں کی کھیتی میں بو کر شمس۔
کاٹتے تھے ستاروں کے خوشوں کا تن۔۔۔
ہم خلا کے اندھیرے پیالے میں تب۔۔۔
بھر کے پیتے تھے زہرہ کا رنگیں بدن۔۔
کیا تمہیں یاد ہے۔۔؟؟کن کا پہلا وہ دن؟؟
جب ملے تھے وہاں اپنے آدھے بدن۔۔۔ !!!

مریم مجید

مریم مجید ڈار

میرا نام مریم مجید ڈار ہے اور میرا تعلق آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ ضلع حویلی سے ہے۔ میں نے پلانٹ سائنسز میں ایم فل کیا ہے افسانوں پر مشتمل پہلی کتاب "سوچ زار" مئی 2019 میں شائع ہوئی ہے جس میں بیس سے زائد افسانے شامل ہیں ۔ اسے فکشن ہاوس نے شائع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button